ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا تقرر

datetime 24  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان میں شامل تین ٹیسٹ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا تقرر کردیا گیا ہے، سیریز میں شامل تین ٹیسٹ میچز میں آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل علیم ڈار اور پی سی بی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

آئی سی سی کے چیف میچ ریفری رنجن مدوگالے کو اس سیریز کے لئے پلیئنگ کنٹرول ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے وہ واحد میچ ریفری ہیں جو اب تک 200 سے زائد ٹیسٹ میچز میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔ تین مرتبہ آئی سی سی کے امپائر آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے علیم ڈار اب تک 136 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔پی سی بی کے امپائر برائے 2020 اور 2021 کا ایوارڈ وصول کرنے والے آصف یعقوب سیریز کے پہلے اور تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹی وی امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ دوسرے ٹیسٹ میں یہ ذمہ داریاں راشد ریاض نبھائیں گے۔یہ دونوں امپائرز سیریز میں شامل ون ڈیانٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں احسن رضا اور علیم ڈار کے ساتھ آن فیلڈ امپائرنگ کی ذمہ داریوں کا تبادلہ بھی کریں گے۔وائٹ بال سیریز میں میچ ریفری کے فرائض جاوید ملک ادا کریں گے۔میچ آفیشلز میں چار تا آٹھ مارچ تک پہلا ٹیسٹ، راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری) شامل ہیں ۔ اعلامیہ کے مطابق بارہ تا سولہ مارچ کو دوسرا ٹیسٹ کراچی میں کھیلا جائیگا۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، راشد ریاض (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری) ہونگے ۔

اکیس تا پچیس مارچ تک تیسرا ٹیسٹ لاہور میں کھیلا جائیگا۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ رنجن مدوگالے (میچ ریفری) ہونگے ،انتیس مارچ کو پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ، راولپنڈی میں کھیلا جئایگا علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل آفریدی (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہونگے ،اکتیس مارچ کو دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔

علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہونگے ،دواپریل کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈامپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، آصف یعقوب (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہونگے ،پانچ اپریل کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، راشد ریاض (فورتھ امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری)ہونگے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…