لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے سابق آئی جیز کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے ان کی مراعات میں اضافہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سابق آئی جیز کو ریلیف دینے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ہر سابق آئی جی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے تک سہولت دی جائے گی۔
سابق آئی جیز کو ریلیف گزشتہ مہینہ سے نافذالعمل ہو گا،سابق آئی جیز کو ڈرائیور کی مد میں 23580 روپے جبکہ اردلی کی مد میں 20670 روپے ادا کیے جائیں گے۔حکومت سابق آئی جی کو گیس بل کی مد میں 8250 روپے ادا کرے گی جبکہ 200 لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیلیفون کی مد میں ڈھائی ہزار اور بجلی بل کی مد میں 25 ہزار ملیں گے۔