جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں، حکومتی اراکین بھی رابطوں میں ہیں،آصف زرداری

datetime 21  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد پر پوری اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور آصف علی زرداری نے تحریک عدم اعتماد پر پوری اپوزیشن کو ایک ساتھ لیکر چلنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری کو شہبازشریف

سے لاہور میں ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا،آصف علی زرداری سے حکومتی اتحادی مسلم لیگ ق کی قیادت سے ہونے والی ملاقات بارے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان 30 منٹس ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان کو سابق صدر نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپنی حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب اور وفاق میں تحریک عدم اعتماد گفتگو ہوئی، تحریک عدم اعتماد کس کے خلاف پہلے لائی جائے اس معاملے پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم سے علیحدگی جبکہ سابق صدر نے شوکاز کا بھی ہلکا پھلکا گلہ بھی کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں دوسرے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا ،پی ڈی ایم اور پی پی کے درمیان فاصلے پر گلے شکوے کئے گئے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زر داری نے مولانا فضل الرحمن کو یقین دلایا کہ ان ہائوس تبدیلی ،عدم اعتماد تحریک پر پی پی پیش پیش رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ق لیگ اور جہانگیر ترین گروپ زیر بحث رہا،

ملاقات میں پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات چیت کی گئی۔بعد زاں سابق صدر آصف علی زرادری کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت اورعدم اعتماد کی تحریک سے متعلق گفتگو ہوئی۔ مولانا فضل الرحمن نے

کہاکہ نا اہل اور نا لائق حکمرانوں کے جانے کا وقت آگیا ہے، مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگ تنگ آگئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ سلیکٹیڈ حکومت عوام میں اپنا اعتماد کھوچکی ہے، اپوزیشن اس بار تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر میدان میں اترے گی۔ سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ عوام کی نظریں اپوزیشن کی طرف ہے، حکومت کے اتحادی بھی حکومت سے تنگ آچکے ہیں،اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے، حکومتی آراکین بھی رابطوں میں ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…