منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

انسٹا گرام پر دوستی ، آشنا نے لاہور سے زہر کورئیر کیا خاتون نے کراچی میں شوہر کو پلا دیا

datetime 19  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے جدید طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل کا مقدمہ حل کرلیا، قتل میں شریک ملزمہ مقتول کی بیوی نکلی، جس نے سوشل میڈیا دوست کے کہنے

پر سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ایسٹ انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق ملزمہ کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کئے۔پولیس کے مطابق بیوی نے فلمی انداز میں شوہر کو فول پروف طریقے سے قتل کیا، 27 جون 2021 کو یوشع نامی نوجوان اپنی بیوی کے ساتھ جوس پینے گیا، جوس پیتے ہی یوشع کی طبیعت خراب ہوئی اور اس کاانتقال ہوگیا۔بیٹے کی اندوہناک موت پر یوشع کے والد نے شک کی بنیاد پر گلشن تھانے میں مقدمہ درج کروایا۔سینئر سپریٹنڈنٹ ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق گزشتہ سال 29 جون کو گلشن اقبال تھانے میں رضوان نامی شہری نے مقدمہ نمبر 828/2021 زیر دفعہ 302/337J درج کرایا تھا۔مدعی مقدمہ رضوان کے مطابق 27 جون کو ان کے بیٹے یوشعا اپنی اہلیہ ارینا جنت کے ہمراہ گلشن اقبال کے جوس سینٹر میں جوس پینے کے لیے گئے تھے۔جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشع کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، انہیں فوری طور پر قریبی

اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے، ایف آئی آر میں مدعی نے اپنے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کے مطابق انہوں نے تفتیش انسپکٹر حاجی امتیاز کے سپرد کی۔الطاف حسین کے مطابق دوران تفتیش اس کیس کے سلسلے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، حالات و واقعات کے مطابق متوفی یوشع

کی بیوی ارین جنت کی لاہور کے رہائشی کے سلمان سے عرصہ ڈیڑھ سال پہلے انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں بدل گئی، دونوں نے یکجا ہونے کے لئے یوشع کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔پولیس تفتیش کے لیے منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے ملزم نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوایا۔

ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر فاسفائن (Phosphine) نامی زہر چھپا کر بھیجا۔ملزمہ کے بیان کے مطابق وقوعہ کے روز متوفی یوشع کی بیوی چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع گرینو جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ایس ایس پی الطاف حسین کے مطابق تفتیش کے دوران تمام شواہد جمع کیے گئے، جن کی بنیاد پر انسپکٹر حاجی امتیاز اور ان کی ٹیم نے ملزم سلمان اور متوفی کی بیوی ارینا جنت کو گرفتار کرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…