منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کی سٹاک ایکسچینج نامعلوم یوگی بابا کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف

datetime 19  فروری‬‮  2022 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں 2013 سے 2016 کے دوران نیشنل اسٹاک ایکسچینج نامعلوم اور غائبانہ ہمالین یوگی بابا کی جانب سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا کی جانب سے یہ ناقابل یقین اور مضحکہ خیز انکشافات سامنے

آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چترا رام کرشنا نے 2013 سے 2016 تک بھارتی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کی سربراہ کے طور پر کام کیا، اس دوران دفتر میں کسی کی تنخواہ بڑھانی ہو، ملازمت دینی ہو یا پروموشن کرنی ہو، یوگی بابا ہمیشہ چترا رام کرشنا کی مدد کے لیے پیش پیش رہے ۔اسٹاک ایکسچینج کرپشن کیسز میں نام آنے پر تحقیقات شروع ہوئیں تو پتا چلا کہ ا سٹاک ایکسچینج کی سابق سی ای او چترا رام کرشنا مبینہ طور پر ہمالیہ کے حسین اور بلند و بالا پہاڑی سلسلوں میں رہنے والے یوگی بابا کی رہنمائی سے تمام دفتری فیصلے لیتی تھیں۔ ان کے مطابق وہ کبھی ان روحانی بابا سے نہیں ملیں، نہ انہیں پتا ہے کہ وہ کیسے دکھتے ہیں، انہیں یہ بھی نہیں پتا کہ وہ اصل میں ہیں بھی یا نہیں، یوگی بابا کا جسمانی روپ بھی نہیں ہے لیکن بابا جی کے پاس ایک عدد ای میل ایڈرس ضرور ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…