منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

کم آمدن والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح بڑھ کر19.40 فیصد ہوگئی

datetime 18  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں کم آمدن والے طبقات کیلئے مہنگائی کی شرح بڑھ کر 19.40 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں28 اشیائ� کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار پر اپنی رپورٹ جاری کی ہے،

جس کے تحت ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں0.22 فیصد اضافہ ہونے سے مجموعی شرح 18.09 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے طبقات کیلئے مہنگائی بڑھ کر 19.40 فیصد ہوگئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 28 اشیائ� کی قیمتوں میں اضافہ، 11 اشیائ� کی قیمتوں میں کمی اور12 میں استحکام رہا۔ حالیہ ہفتے میں جن 28 اشیائ� کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لہسن37 روپے 76 پیسے، ٹماٹر کی قیمت میں5 روپے54 پیسے فی کلو، زندہ مرغی6 روپے21 پیسے فی کلو، ماچس کی ڈبی کی قیمت 8 پیسے بڑھ گئی ہے۔حالیہ ہفتے میں گھی 3 روپے 83 پیسے، مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ اور دہی بھی مہنگا ہوگیا ہے۔اسی طرح حالیہ ہفتے میں11 اشیائ� کی قیمتیں کم ہوئیں، جن میں پیاز51 پیسے ، آلو 33 پیسے فی کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلہ 3 روپے 12 پیسے، چینی 47 پیسے فی کلو، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے مطابق پشاور میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد چینی ، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے، پشاور کی اوپن مارکیٹ میں دال چنا فی کلو 180 سے بڑھ کر 200 ، دال ماش 280 سے بڑھ کر 300، سفید دال فی کلو 180 سے بڑھ کر 200 روپے تک پہنچ گئی ہے، چاول 180سے 200 اور لوبیا کی قیمت 180 سے بڑھ کر200 روپے فی کلو مہنگی ہوگئی ہے۔ اسی طرح 16 کلو لوکل گھی کا کنستر کے نرخ بڑھ کر 5 ہزار760، اعلیٰ کوالٹی کا گھی مہنگا ہوکر فی کلو400 سے 430 روپے تک مہنگا ہوگیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…