پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے نے سٹاک مارکیٹ کو بھی ہلا کر رکھ دیا، سرمایہ کاروں کی چیخیں نکل گئیں

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نمایاں اضافے اور مہنگائی مزید بڑھنے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کے 6 ارب 76 کروڑ 92 لاکھ سے زائد رقم ڈوب گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کو اسٹاک ایکسچینج میں

100 انڈیکس اتارچڑھا کے بعد مندی کے زیر اثر رہا، جس سے انڈیکس کی 46700پوائنٹس کی سطح سے کم ہوگئی، انڈیکس میں مندی کے سبب 53.39فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 6ارب 76کروڑ 92لاکھ 64ہزار 295روپے ڈوب گئے۔معاشی نے بتایاکہ روس یوکرین کشیدگی کے باوجود جنگ کے امکانات معدوم ہونے اور خام تیل کی عالمی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 173 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن حکومت کی جانب سے پیٹرولئیم مصنوعات کی قیمت میں نمایاں اضافے سے مہنگائی کی شدت میں اضافے کے خطرات کے پیش نظر سرمایہ کاری کے بیشتر شعبوں نے حصص کی فروخت میں اپنی عافیت تصور کی۔سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے باعث 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 128پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری اور سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46.90 پوائنٹس کی کمی سے 45684.80پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری حجم منگل کی نسبت 47.07فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 14کروڑ 53لاکھ 12ہزار 379حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 339کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 135 کے بھا میں اضافہ 181 کے داموں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…