جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

datetime 16  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن/این این آئی )سینئرصحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ بیگ کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا ۔حمزہ بیگ کو آج (جمعرات کو ) انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب آل پاکستان نیوز

ایجنسیزکونسل نے آن لائن نیوزایجنسی کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی ایف آئی اے اور پولیس کی طرف سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کر کے فوری رہا کیا جائے ۔ بدھ کو جاری مذمتی بیان میں آل پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے نائب صدور عمار یاسر، طارق محمود سمیر ، سیکرٹری جنرل شکیل احمد ترابی نے پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے صدر محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔بیان میں سینئرصحافیوں نے آزادی اظہار پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نیوزایجنسیز کونسل کے رہنماؤ ں نے کہا کہ حکومتی کی جانب سے مذموم ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینئر صحافی کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور محسن بیگ کے گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہونے والے اہلکاروں اوران کے سربراہان کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ محسن بیگ کی گرفتاری بدترین انتقامی کارروائی،، گھٹیا اور آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…