بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملائیشیا،63سال تک معذوربیٹے کی خدمت کرنے والی ماں 101سال کی عمر میں چل بسیں

datetime 11  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور(نیوزڈیسک) زندگی کی سو سے زائد بہاریں دیکھنے والی ماں 63 سال تک معذور بیٹے کی خدمت کے بعد اللہ کو پیاری ہو گئیں، میلیا کا بیٹا عبدالرحمن چلنے پھرنے سے معذور ہے اور پیدائش سے لیکر اپنی زندگی کی آخر سانس تک اس کی دیکھ بھال میں میلیا نے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ عبد الرحمن نہ صرف چلنے پھرنے سے محروم تھا بلکہ وہ بول بھی نہیں سکتا۔ مگر اس کیلئے ماں ہی سب کچھ تھی جو اس کے دل میں ہوتا وہ سن لیتی تھی۔ جو وہ کہہ نہیں پاتا تھا وہ سمجھ لیا کرتی تھی وہ اس کا حوصلہ اور ہمت تھی۔ ایک سو ایک سالہ خاتون میلیا نے میڈیا کو بتایا تھا کہ میں اپنے بیٹے کےلئے ہی جیتی ہوں۔ اپنے بیٹے سے بے پناہ پیار کرتی ہوں۔میلیا کی عمر ضعیفی کو پہنچ جانے کے باوجود اسے عبدالرحمن کی دواﺅں کے اوقات یاد تھے۔ اسے یہ بھی یاد تھا کہ دن کے کس کس وقت اپنے بیٹے کو کھانا کھلانا ہے، وہ روزانہ اپنے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیا کرتی تھی۔ اس کے شوہر کا 20 سال قبل انتقال کر گیا تھااو ر اس کے دوسرے بچے بھی جوانی میں ہی اس دنیا سے رخصت ہوگے تھے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…