پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

12لاکھ نئی نوکریاں ، وزیراعظم نے 70ہزار پراجیکٹس کی منظوری دے دی

datetime 16  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی/مانیٹرنگ ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے ٹیئرون کے ہاؤسنگ قرضوں پر شرح سود میں کمی کا سرکلر جاری کردیا جس کے مطابق 1 سے 5 سال کے قرضوں پر شرح سود 3 فیصد سے کم کرکے 2 فیصد، 6سے 10 سال تک کے قرضوں پر شرح سود 5 فیصد سے

کم کرکے 4 فیصد، 11 سے 15 سال کے نیفڈا کے ہاسنگ لونز 5 فیصد شرح سود پر ملیں گے جبکہ 15 سے 20 سال کے ہاسنگ لونز پر شرح سود کائبور پلس 2.5 فیصد ہوگی۔مرکزی بینک کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹس میں اضافے کیلئے اقدام اٹھایا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق میرا گھر میرا پاکستان اسکیم کے تحت اب تک بینکوں کو 276 ارب کی درخواستیں مل چکی ہیں اور بینک اب تک 117 ارب روپے کے قرضے جاری کرچکے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 130ارب روپے کی 35،420 درخواستوں کی منظوری دی جاچکی ہے، اب تک 13،407 درخواست دہندگان کو 46 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، ہفتہ وار7 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، 4 ارب روپے منظور اور2 ارب روپے ہر ہفتے تقسیم کیے جا رہے ہیں ، 1.4 ٹریلین روپے مالیت کے 70,000 سے زیادہ ہاؤسنگ پروجیکٹس کی منظوری دی گئی، تعمیراتی صنعت پر 7.3 ٹریلین روپے کا اثر پڑے گا اور 12 لاکھ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…