پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

بغیراجازت انٹرنیشنل کالز عدالت نے نوکرانی کو کڑی سزا سنا دی

datetime 15  فروری‬‮  2022 |

العین(این این آئی)العین کی عدالت نے گھریلو ملازمہ کو مالکان کی بغیر اجازت بین الاقوامی کالیں کرنے پر ڈھائی ہزار درہم سے زائد کا ٹیلیفون بل ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سرکاری عدالتی دستاویزات کے حوالے سے بتایاگیاکہ خاتون آجر نے گھریلو ملازمہ کے خلاف العین کورٹ آف فرسٹ انسٹینس میں مقدمہ دائر کیا تھا جس میں گھریلو ملازمہ سے اپنے

اخلاقی اور مالی نقصانات کے معاوضے کے طور پر پانچ ہزار درہم ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔خاتون نے عدالت کو دی گئی درخواست میں بتایا کہ ملازمہ نے اس کی اجازت کے بغیر لینڈ لائن فون کا استعمال کرتے ہوئے بین الاقوامی کالیں کیں جس کا بل تین ہزار درہم ملازمہ ادا کرے۔ خاتون نے گھریلو ملازمہ اسے گھر سے بھاگنے سے قبل کچن کے برتن چرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے مزیددوہزار درہم ادائیگی کا مطالب بھی کیا۔خاتون نے عدالت کو بتایا کہ گھریلو ملازمہ کچھ عرصے قبل تک اس کے گھر میں کام کرتی تھی اور اپنے قیام کے دوران اس نے اہلخانہ میں سے کسی بھی فرد کے علم میں لائے بغیر متعدد بین الاقوامی کالز کیں۔اس موقع پر آجر نے عدالت میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے جاری کردہ فون بل کی کاپیاں بھی پیش کیں جسکی مالیت 2574 درہم تھی، خاون نے بتایا کہ مذکورہ ملازمہ ٹیلیفون کا بل ادا کیے بغیر کام سے بھاگ گئی ہے۔آجر خاتون کا موقف سننے اور ثبوت دیکھنے کے بعد عدالت نے کہا کہ اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ٹیلیکام کمپنی کے دستاویزات کی بنیاد پر گھریلو فون پر کی جانے والی بین الاقوامی کالز کے بل کی تعداد 2574 درہم تک پہنچ چکی ہے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں گھریلو ملازمہ کو ٹیلیفون کا بل ادا کرنے اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کا حکم دیا تاہم جج نے ثبوتوں کی کمی کے باعث آجرکے دیگر دعووں کو مسترد کردیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…