ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

بھارت کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت سے ہونے والے دہشتگردی کے حملے ہمارا سب سے بڑ اچیلنج ہیں ، پاکستان

datetime 14  فروری‬‮  2022 |

نیویارک (این این آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں ، جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ مختلف ممالک کے مندوبین سے ملاقاتوں میں انہوں نے واضح کیا کہ بھارت بین الاقوامی برادری کے سامنے خود کو دہشت گردی سے متاثر ملک کے طور پر پیش کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جس کا پاکستان نے موثر طریقے سے مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی سے متاثر نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا سب سے بڑا چیلنج دہشت گرد حملے ہیں جن کی مالی معاونت، سرپرستی اور حمایت بھارت کررہا ہے جن میں سے بعض حملے افغانستان کی سرزمین سے بھی کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی فعال حمایت سے ٹی ٹی پی اور جے یو اے کے دہشت گرد گروہ پاکستان میں فوجی اور شہری اہداف کو سرحد پار سے کئی دہشت گرد حملوں میں نشانہ بنا رہے ہیں۔ پاکستانی مندوب نے بتایا کہ 2014 سے دہشت گردی کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں میں پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس کے باوجود ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروپوں کا صفایا کر دیا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کے حالیہ اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت وہ ملک ہے جہاں ایک ایسی پاپولسٹ حکومت موجود ہے جسے مذہبی استثنا اور دیگر مذہبی اور اقلیتی برادریوں کے لیے نفرت کے ایجنڈے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کو ’’اچھوت‘‘سمجھتی ہے جو مساوات اور انسانی حقوق کے ہر اصول کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کی طرف سے مانگی گئی آزادی کو دبانے کی مہم کو ’’حتمی حل‘‘ کہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان انتہا پسندانہ نظریات کے فروغ اور انہیں خارجہ پالیسی کے ہتھیار کے طور پر غلط معلومات اور جعلی خبروں کی ایک مشترکہ مہم کے ذریعے استعمال کر کے بھارت پڑوسی ممالک کو خطرناک طور پرغیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…