پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

”برمودا“کی تہہ میں دو اہرام دریافت،ماہرین حیرت زدہ

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016 |

یہ دنیا عجائبات سے سے بھرپور ہے۔ اس میں ہزاروں بلکہ لاکھوں راز ایسے بھی ہیں جن پر سے پردہ اُٹھنا ابھی باقی ہے۔بس دیکھتے جائیں،دیکھتے جائیں ،دیکھتے جائیں ۔برمودا ٹرائی اینگل بھی ایسا ہی ایک متنازعہ راز ہے جس پر مباحثے اور غور و فکر تو بہت ہوئی مگر آج تک کوئی واضح اور مدلل جواب نہیں مل سکا۔کوئی اسے مذہب سے جوڑتا ہے تو کوئی سائنس کا شاخصانہ بتلاتا ہے،کوئی جنات کی سرزمین کہتا ہے توکسی کے نزدیک یہ بس اک افسانوی جگہ ہے۔حقیقت خواہ کچھ بھی ہوپر ہے انسانی سوچ سے بالا تر۔گو کہ قانونی طور اسکے نقشے کا کوئی وجود نہیں مگربرمودا ٹرائی اینگل بحراوقیانوس کے کل300 جزیروں پر مشتمل علاقہ ہے جن میں سے اکثر جزیرے غیر آباد ہیں اور صرف 20 جزیروں پر انسانی آبادیاں ہیں ۔اس کا جوعلاقہ خطرناک اور پراسرار سمجھا جاتا ہے اس کا شمالی سرا جزائر برمودا،جنوب مشرقی سرا پورٹوریکو اور جنوب مغربی سرامیامی ( فلوریڈا) میں ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ کہ ماہرین کے مطابق
فلوریڈا کے معنی اس شہر کے ہیں جس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔فلوریڈا کے اس معنی سے اس نظریے کو بھی تقویت ملتی ہے کہ برمودا میں ہی کہیں دجال قید ہے۔ احادیث کی مختلف کتابوں کے مطابق دجال وہ فتنہ ہے جو قیامت کے قریب ظاہر ہوگا جو خود کو خدا کہے گا اور جسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت سی طاقتیں حاصل ہوں گی۔
برمودا نامی یہ جزیرہ 1140000مربع کلو میٹر ہے۔قابلِ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دنیا کے اس سب سے پراسرار سمندر میں دواہرام دریافت ہوئے ہیں۔کرسٹل کی طرح شفاف ان اہراموں نے سمندری علوم کے ماہرین کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔سمندری علوم کے معروف امریکی سائنسدان ڈاکٹرمئیرور لیگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کے برمودامثلث کی تہہ میں دواہرام دریا فت ہوئے ہیں جو کرسٹل سے بنے ہوئے ہیں ۔ان اہراموں کا حجم مصر کے سب سے بڑے اہرام خوفوسے بھی 3 گنا زیادہ ہے۔
برمودا مثلث ایسی مافوق الفطرت جگہ ہے جس پر بہت سے مصنفوں نے طبع آزمائی کی ہے ،سائنس فکشن سے اس جگہ کو نجات ملی تو توہم پرستوں نے اس جگہ کا نام شیطانی مثلث رکھ کر بہت سی دیو مالائی کہانیاں مشہور کرکے اس جگہ کو اور بھی پراسرار بنا دیا۔
موجودہ دور گو کہ جدید ترین سائنس کادور ہے جس کی مدد سے کائنات کے سربستہ رازوں پر سے پردہ اُٹھا لیا گیا ہے مگر برمودا مثلث ایسی جگہ یا ایسا راز ہے جس پر سے پردہ مشکل ہی اُٹھتا نظر آتا ہے۔ جہاں گم ہوئے بحری و بری جہاز اور ان کی باقیات کا ابھی تک پتا نہیں لگایا جا سکا۔
images

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…