منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کیلئے تیار

datetime 13  فروری‬‮  2022 |

حیدر آباد (این این آئی)پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک اور اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کیلئے تیار ہیںیہ مشہور ایتھلیٹ جوڑی اکثر ہی کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں نظر آتی ہے اور اپنے مداحوں کو خوش اور حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتی

۔اس بار بھی ہمیشہ کی طرح شعیب ملک اور ثانیہ مرزا اپنے مداحوں کے لیے ایک زبردست خوشخبری لے کر آئے ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ ہم اپنی زندگی پر مبنی فلم بنانے کے لیے اس وقت چند لوگوں سے رابطے میں ہیں کورونا وباء کی وجہ سے تمام عمل تھوڑی سست روی کا شکار ہے تاہم اس پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔ثانیہ مرزا نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے کہا کہ’ شعیب کے بارے میں تو وہ کچھ نہیں کہہ سکتیں لیکن اْن کا خیال ہے کہ وہ خود کبھی اچھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔اْنہوں نے کہا کہ وہ کیمرے کے سامنے شرما جاتی ہیں اس لیے اْنہیں نہیں لگتا ہے کہ اداکاری کی دنیا میں اْن کی کوئی جگہ ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کچھ تو کرنا پڑے گا،ہمارے چیٹ شو کی شوٹنگ جلد شروع ہوجائے گی۔انٹرویو کے دوران ثانیہ مرزا کے کیمرے کے سامنے شرمیلے ہونے کے بارے حیرت کا اظہار کیا گیا کیونکہ ثانیہ مرزا کو اکثر ہی ٹاک شوز میں اور ٹک ٹاک ویڈیوز میں بہت پراعتماد دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ’ان کا مزاحیہ انداز ہمیشہ زبردست ہوتا ہے تاہم کیمرے کے سامنے شرمیلے ہونے کا دعویٰ وہ اداکاری کے حوالے سے کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپنے چیٹ شو کا اعلان کیا تھا جو کہ پاکستانی اسٹریمنگ سروس اردو فلکس پر نشر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…