ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا لیا

datetime 13  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانچسٹر(این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بعد وزرا کو ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کرنے والوں پر زلفی بخاری نے بھی سوال اٹھا تے ہوئے کاہ ہے کہ جن لوگوں نے ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اْن کو سامنے آنا چاہیے۔تحریک انصاف کے مارچ میں اوورسیز پاکستانیوں کے پاور شو کی تیاریوں اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے زلفی بخاری برطانوی شہر مانچسٹر پہنچے

انھوں نے مانچسٹر میں نجی ہوٹل میں عوامی جلسے خطاب کیا جس میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حماد اظہر بہت محنت کر رہے ہیں اْن کو ایوارڈ ملنا چاہیے تھا،شاہ محمود قریشی پاکستان کے سب سے بہترین وزیر خارجہ ہیں، جن لوگوں نے بھی ان ایوارڈ کے لیے گریڈنگ کی ہے اْن کو سامنے آنا چاہیے۔زلفی بخار ی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ان لوگوں کو ایوارڈ کیوں نہیں دیے گئے، مراد سعید، ثانیہ نشتر، شیریں مزاری کو ایوارڈ ملے، میں انھیں مبارک باد دیتا ہوں۔اپنے عہدے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میں خان صاحب کی ٹیم کا حصہ ہوں، اس کے لیے عہدہ ہونا لازمی نہیں ہے، میں خود انتخابی سیاست میں جا رہا ہوں، 18 ماہ بعد انتخابات ہیں اور مہم کا آغاز ابھی سے کر رہے ہیں۔زلفی بخاری نے اطلاع دی کہ عمران خان اس سال گرمیوں میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، میں ابھی برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے ملنے آیا ہوں، حکومت کا حصہ ہوں یا ناں ہوں اورسیز پاکستانیوں کا نمائندہ رہوں گا، میری آمد کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کو ووٹنگ رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے، ایک کروڑ اوورسیز ووٹرز کا ووٹ آئندہ انتخابات میں فیصلہ کْن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…