بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے میں ملوث یہودی دہشت گردوں کو رہا کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2015 |
Zionist regime forces are seen in the occupied Palestinian territories.

مقبوضہ بیت المقد س (این این آئی) اسرائیلی حکام نے فلسطینی خاندان کو مکان میں آگ لگا کر زندہ جلانے میں ملوث تمام یہودی دہشت گردوں کو خفیہ طورپر جیل سے رہا کردیا ہے۔ رہا کئے گئے یہودی دہشت گرد شیرخوار فلسطینی بچے علی سعد دوابشہ کو زندہ جلا کر شہید کرنے اور والدین اور ایک بھائی کو آگ میں جلانے میں قصور وار قرار دیئے گئے تھے۔جولائی کے آخری ہفتے میں مغربی کنارے کے نابلس شہر میں دوما کے مقام پر یہودی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں ایک مکان کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں شیرخوار علی سعد دوابشہ جل کر شہید اور والدین اور ایک 4سالہ بھائی بری طرح جھلس گئے تھے۔ شہید بچے کے والد بھی دو روز قبل ہسپتال میں جام شہادت نوش کرگئے جبکہ والدہ اور بھائی کی حالت بھی بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ تین روز قبل اسرائیلی پولیس نے 7یہودی دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا جن پر فلسطینی خاندان کو زندہ جلانے کا الزام عائد کیا تھا تاہم گرفتاری کے صرف دو دن بعد انہیں رہا کردیا گیا ہے۔اسرائیلی ذرائع کے مطابق داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے شاباک نے فلسطینی خاندان کے قاتل یہودیوں کو رہا کردیا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…