اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی)وزیر خزانہ شوکت ترین نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کے اعلان پر کہا ہے کہ یہ ابھی شروعات ہے اور بھی ضروریات پوری کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین وزیراعظم کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے کے اعلان کے بعد سرکاری ملازمین کی جانب سے منعقد کردہ اجتماع میں پہنچے۔اس
موقع پر شوکت ترین نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ بہتر کیا جارہا ہے، جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔انہوں نے کہا کہ کل ہم نے وزیراعظم کو بتایا کہ ہم نے ملازمین سے ایک سال پہلے وعدہ کیا تھا جس پر عمران خان نے کہا کہ بالکل، ملازمین سے کیے گئے وعدہ پورے کریں، اب وزیراعظم نے ملازمین سے کیا وعدہ پورا کردیا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ یہ ابھی شروعات ہے، انشااللہ آپ کی اور بھی ضروریات پوری کریں گے، نوکری پیشہ افراد کو مہنگائی نے تنگ کیا ہوا ہے، ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔یاد رہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہؤں کی تفریق ختم کرنے کیلئے حکومت نے یکم مارچ سے مزید پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق ختم کرنے کیلئے ڈسپیرٹی الاؤنس میں پندرہ فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے مجموعی طور پر دو سالوں میں چالیس فیس ڈسپیریٹی الاونس کا اضافہ کردیا گیا ،پچھلے سال پچیس فیصد اب مزید پندرہ یعنی
موجودہ تنخواہ میں اب مزید پندرہ فیصد اضافہ یکم مارچ سے ہوجائیگا ۔ جنرل پرویز مشرف کے دور میں پہلی مرتبہ چند وفاقی سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ملازمین کی تنخواہوں کو دگنا کیا گیا جس میں بعد میں قومی اسمبلی، سینٹ ، پی ایم آفس ، صدارتی سکریٹریٹ، نیب ایف آئی اے ، ایف بی آر سمیت درجنوں ادارے شامل ہو گئے تاہم پاکستان
سیکرٹریٹ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوا اس تفریق پر سب سے پہلے سرکاری ملازمین کا مظاہرہ نواز شریف دور میں ہوا جبکہ تبدیلی سرکار کے دور میں اس ناانصافی کیخلاف پاکستان سیکریٹریٹ کی باقاعدہ تالا بندی کی گئی جس پر گزشتہ سال حکومت ڈسپیرٹی الاؤنس دینے پر مجبور ہوئی اب دو سالوں میں چالیس فیصد اضافہ کرکے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کو کم کیا گیا ہے تاہم ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ساٹھ فیصد تفریق کو ختم کرنے کیلئے حکومت جلد اقدامات کرے،وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فنڈز سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں اور ان کے سکیل پروموشن سمیت تمام مسائل حل کریں