امریکہ (نیو ز ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی ”بیٹی جو “ نے 13 برس کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بننےکے بعد اس خیال کے تحت اپنا وزن بڑھانا شروع کیا کہ اگر وہ بڑی اور مضبوط ہوتی تو خود کو اس حادثہ سے بچا سکتی تھی۔ 17سال کی عمر میں بیٹی جوکی ملاقات مسٹرجوش سے ہوئی۔ اس وقت اس کا وزن 400 پاو¿نڈ تھا اور دونوں نے شادی کر لی۔ ”بیٹی جو“ کا کہنا ہے کہ زیادتی کانشانہ بننے کے بعد اسے اپنی زندگی سے نفرت ہو گئی تھی اور اس نے خود کشی کی کوشش بھی تھی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن کی رہائشی 660 پاو¿نڈ وزنی خاتون ٹائلٹ جانے کے لیے بھی شوہر کے سہارے کی محتاج ہے۔اسے اس کے شوہر نے اس وجہ سے 7 سال تک وزن گھٹانے سے باز رکھا تاکہ وہ ہمیشہ اس کے پاس رہے۔ شوہر کو ڈر تھا کہ اگر اس کی بیوی دبلی پتلی ہوگئی تو پھر اسے اس کی ضرورت نہیں رہے گی اور ایسے میں وہ اسے چھوڑ بھی سکتی ہے۔ بیٹی جو کا کہنا ہے کہ جوش نے محض اس خوف سے کہ کہیں میں اسے چھوڑ کر چلی نہ جاو¿ں مجھے وزن کم کرنے سے روکے رکھا مگر اب سات سال بعد میں نے اسے اپنا وزن کم کروانے پر راضی کرلیا۔