لاہو ر(این این آئی) باغبانپورہ پولیس نے شالا مار باغ میں آئی فیملیز کو لوٹنے ،ہراساں و تنگ کرنے والا گروہ کو گرفتارکرلیا ۔ملزمان نقلی پستول دکھا کر عوام کو لوٹتے اور برقعہ کی آڑ میں لڑکیوں کو ہراساں و تنگ کرتے تھے۔ملزمان میںعمر اور برقعہ پوش زین شامل ہیں ۔ملزمان برقعہ
شالا مار باغ کے اندر جا کر پہنتے تھے،ملزمان برقعہ اوڑھ کر نقلی پستول سے عوام کو لوٹتے تھے۔نقلی پستول دکھا کر لوگوں سے رقم، قیمتی چیزیں لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔برقعہ اوڑھ کر لڑکیوں کو ہراساں و تنگ کرتے تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے نقلی پستول برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ۔