منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

پولیس افسر کی وردی پہن کر اغوا اور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پولیس افسر کی وردی پہن کر اغوااور ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف سامنے آیاہے، پولیس نے انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس یونیفارم اور 3پستول برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انتہائی

مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ایس ایس پی سہائی عزیز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے پولیس یونیفارم اور 3پستول بھی برآمد ہوئی۔سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں مرزا شاہد ، بابر علی اورعبدالرافع شامل ہیں ، ملزمان پولیس یونیفارم پہن کر واردات کرتے تھے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے پولیس بن کر 22 جنوری کو جمشید نامی شہری کو روکا اور گھر کے قریب سے ہی اغواکرکے لے گئے جبکہ اگلے روز پھر یونیفارم میں ہی مغوی کو اس کے گھر تک لائے۔سہائی عزیز کا کہنا تھا کہ تلاشی کے بہانے گھر میں نقدی اور قیمتی سامان لوٹا اور واردات کے بعد ملزمان جمشید کو چھوڑ کر فرار ہوگئے، سرجانی پولیس نے مغوی سے تمام معلومات حاصل کرلیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…