پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے، اچھا ہوا سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں پہلے ہی کہا تھا ان کا احتساب ہوگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین سٹرٹیجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،پا کستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اپوزیشن سیاست میں لگی ہے،اچھا ہوا کہ سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں،پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا احتساب ہوگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے، پاکستان کی معاشی ترقی کو مان رہی ہے عالمی جریدوں میں پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے مضامین شائع ہوئے۔۔

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہو ا اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی خالد منصور نے دورہ چین اور منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ مکمل طور پر کھڑا ہے، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ اس مو قع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان صنعتی شعبے اور زراعت کے فروغ میں مدد فراہم کرے گا چین سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم مقامی اور چوروں لْٹیروں کی سیاست میں پھنسے ہوئے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر خود کو منوارہا ہے، اور پذیرائی مل رہی ہے روسی صدر کی دعوت پر روس کا دورہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کی منازل طے کررہا ہے اور اپوزیشن سیاست میں لگی ہے،اچھا ہوا کہ سارے چور اکٹھے ہورہے ہیں پہلے ہی کہا تھا کہ ان کا احتساب ہوگا تو یہ سب اکٹھے ہوجائیں گے شہباز شریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں چار ارب روپے کے ڈپازٹ کا یاد کرائیں، شہباز شریف سے جواب لیں کہ یہ پیسے کہاں سے آئے سی پیک پر سات سے بڑھ 11 ورکنگ گروپ بن چکے ہیں ن لیگ نے 5 سال میں 415 کلومیٹر سڑکیں بنائیں ہماری حکومت 3 سال میں 453 کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرچکی ہے انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت کچھ نہیں کرسکی اپوزیشن اعداد و شمار کے بغیر ہوا میں باتیں کررہی ہے دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کو مان رہی ہے

عالمی جریدوں میں پاکستان کی معاشی ترقی کے حوالے سے مضامین شائع ہوئے۔ وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ ن لیگ نے 5 سال کے دوران نیشنل گرڈ میں 3ہزار340 میگاواٹ بجلی شامل کی پی ٹی آئی کی حکومت نے اب تک 5 ہزار 864 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں بجلی کی کوئی

ٹرانسمیشن لائن نہیں بچھائی موجود ہ حکومت 880کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی ہے اقتصادی زونز میں 28 صنعتی زونز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے ترجمانوں کو دورہ چین پر زیادہ سے زیادہ بات کرنے کی ہدایت کی وزیراعظم نے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے حوالے سے زیادہ بات نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…