پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شادی شدہ بہن کو قتل کرنے والا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

datetime 7  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا کے قصبہ لکسیاں کے گاؤں میں غیرت کے نام پر اجتماعی زیادتی کی شکار 28 سالہ شادی شدہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے میں ملوث بھائی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دوشیزہ سے گینگ ریپ کے

مقدمہ میں ملوث ملزمان شامل تفتیش اور عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔جبکہ مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی جسے آبائی گاؤں میں سپردخاک کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور روڈ کے قصبہ لکسیاں کے گاوں بہک لڑکا میں بھائی یاسر نے ساتھیوں فضل اور غلام حسین کے ہمراہ فائرنگ کر کے اپنی بہن مسرت بی بی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔جس پر پولیس نے مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے جدید و روایتی طریقہ تفتیش سے بھائی ملزم کو آلہ قتل سمیت دوسرے ضلع سے گرفتار کر لیا۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ لکسیاں پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیااور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی جسے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔جبکہ مقتولہ سے قبل ازیں مبینہ زیادتی پر چار ملزمان کے خلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہوا جس میں ملوث ملزمان شاملِ تفتیش اور عدالت سے 11.2.2022 تک عبوری ضمانت پر ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور مبینہ زیادتی کے مرتکب ملزمان سے میرٹ پر تفتیش کی جارہی ہے۔ جس میں گینگ ریپ اور قتل کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے گا۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…