اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ایران سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی خریدار ی کے معاہدے کیلئے پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد جلد ایران کا دورہ کریگا، یہ فیصلہ سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاکا اور ایرانی سفیر علی رضا کی ملاقات میں کیاگیا، سیکرٹری پانی وبجلی نے پاکستان کو بجلی کی برآمد سے متعلق ایرانی پیشکش کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک پہلے ہی ایک ہزار میگاواٹ کیلئے تجویز اور طریقہ کار پر کام کررہے ہیں جو اپنے آخری مراحل میں ہے ، ایرانی سفیر نے کہا کہ 5.1 معاہد ہ کے بعد ان کا ملک پاکستان کیساتھ پاور سیکٹر میں تعاون تیز کرنے کا خواہشمند ہے ان کا کہنا تھا ایران پاکستان کو تین ہزار میگاواٹ بجلی برآمد کرنے پر تیار ہے ، ملاقات میں اس بات پر بھی رضامند ی ظاہر کی گئی کہ وفد ایران میں اضافی دوہزار میگاواٹ کی فیز بلٹی کاجائزہ بھی لے گا۔