ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے وزیرحج بندارحاجارنے ایک مقامی سعودی اخبارسے گفتگوکرتے ہوئے بتایارواں سال حج کے اخراجات 3000سعودی ریال کم سے کم اورزیادہ سے زیادہ 11890تک ہونگے انہوں نے بتایاکہ حجاج کرام کے اخراجات کومدوں میں تقسیم کیاگیاہے جس میں کم سے کم ،میڈیم اورزیادہ سے زیادہ ہیں ۔جوحجاج کرام زیادہ اخراجات برداشت کرسکتے ہیں ان کوپہلی کیٹگری میں رکھاگیاہے ان کو8146سعودی ریال ،8084سعودی ریال ،7896سعودی ریال اور7771سعودی ریال کے اخراجات برداشت کرناپڑیں گے جبکہ میڈیم کیٹگری میں 7895سعودی ریال ،7833سعودی ریال ، 7770سعودی ریال ،7645سعودی ریال 7520سعودی ریال اور7295سعودی ریال کے اخراجات برداشت کرناپڑیں گے جبکہ کم ترین میں 6493سعودی ریال ،6431سعودی ریال ،6368سعودی ریال ،5893سعودی ریال کے برابراخراجات آئیں گے ۔کم سے کم اخراجات میں جوکہ ایک حاجی کوبرداشت کرناپڑیں گے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے وہ 5250سعودی ریال،5050سعودی ریال ،4650سعودی ریال ،4400سعودی ریال ،4150سعودی ریال ،3250سعودی ریال کے اخراجات آئیں گے ۔اس اخراجات کے عوض حجاج کرام کورہائش اورٹرانسپورٹ کی سہولیات انکی کیٹگری کے مطابق فراہم کی جائیں گی ۔سعودی وزیرحج نے بتایاکہ ہمارامقصد حجاج کرام کوایک کوالٹی کی سروس فراہم کرناہے تاکہ وہ مناسک حج آسانی اوربغیرکسی پریشانی کے اداکرسکیں ۔انہوں نے تنبہہ کی کہ حجا ج کرام نقلی حج ٹورز سے دوررہیں ۔انہوں نے کہاکہ تمام حجاج کوسہولیات براہ راست فراہم کی جائیں گی اوراس سلسلے میں سعودی وزارت حج تمام قوانین پرسخت سے عمل کرے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایک سعودی ریال 28پاکستانی روپے کے برابرہے ۔