ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے باعث ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔حریم شاہ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروائی ہوئی ہے لیکن ادھوری، جس کی وجہ سے ان کے ہونٹوں کی حالت انتہائی خراب نظر آرہی ہے۔تاہم حریم شاہ نے اپنی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو

قرار دے دیا۔ حریم شاہ نے ویڈیو میں بتایا کہ وہ اس وقت لندن میں ہیں اور کافی عرصے سے اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔ انہیں لپ فلرز کروانے کا شوق بھی تھا لہذا وہ اسپیشلسٹ کے پاس اپنے ہونٹوں کی سرجری کروانے گئی تھیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ابھی ڈاکٹر نے ہونٹوں کے ایک طرف فلر ڈالا ہی تھا کہ انہیں فون کال موصول ہوئی اور اس کال کے توسط سے انہیں پتہ چلا کہ ایف آئی اے نے ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کے لیے بینک کو خطوط لکھے ہیں۔حریم شاہ نے بتایا کہ یہ خبر سن کر وہ کافی رنجیدہ ہوگئیں اور ایک دم سے اٹھ گئیں۔ حالانکہ ان کے ہونٹوں کے ایک جانب فلرز ڈالے جاچکے تھے۔ لیکن پھر انہوں نے سوچا کہ اتنی مہنگائی کا دور ہے اب دوسری جانب بھی فلرز ڈلواؤں اور اس کے بھی پیسے دوں، تو اکاؤنٹس تو میرے فریز ہوجائیں گے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ادھوری سرجری کے باعث حریم شاہ کے ہونٹوں کی حالت انتہائی بگڑ چکی ہے اور ان کے ہونٹ ایک جانب سے سوجے ہوئے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے چند روز قبل حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…