اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ آنا ناقابل فہم ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے سوالات اٹھا دئیے

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ا سلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک بل بلڈوز کرنے والوں نے اپنی آزادی و خود مختاری کا سودا کیا ہے، انہیں خوش ہونے یا فخر کرنے کے بجائے ندامت ہونی چاہیے۔لیڈر آف دی اپوزیشن یوسف رضا گیلانی کا ایوان میں نہ

آنا ناقابل فہم ہے، ان سمیت اپوزیشن کے آٹھ ارکان آج ایوان میں نہیں آئے جبکہ آصف کرمانی نے کہا کہ ایوان بالا میں اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سرکاری گنتی پوری کرنے کیلئے ایوان کو دو گھنٹے کیلئے یرغمال بنائے رکھا گیا اور اس پر ”انتظار فرمائیے” کا لیبل لگا دیا گیا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے چند ٹکوں کے عوض اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قدموں میں ڈال دیا ہے۔ حکومت اور اسکے اتحادی اپنے چہرے پر لگا ملامت کا یہ داغ کبھی نہیں دھو سکیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ آدھی رات کے بعد جاری ہونے والے آرڈر آف دی ڈے میں اسٹیٹ بینک بل ڈالا گیا۔ آج ایوان کی کارروائی بھی جمہوری پارلیمانی روایات کا اچھا نمونہ نہ تھی۔ سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن کی اکثریت کے باوجود بل کا پاس ہونا تشویش کی بات ہے جو سینیٹرز نہیں آئے، ان کی جماعتوں کے سربراہان اس کا نوٹس لیں اور غیرحاضری کی وجہ دریافت کریں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو بل پر باآسانی شکست دی جا سکتی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…