اسلام آباد( نیوزڈیسک ) بھارتی ریاست جھار کھنڈ میں بھگدڑ مچنے سے گیارہ افراد ہلاک بیس زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت ہوا جب زائرین مندر میں مذہبی رسومات ادا کر رہے تھے ، حکام کے مطابق زیادہ رش کی وجہ سے اور ایک دوسرے سے آگے جانے کی دوڑ میں یہ بھگدڑ مچی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارت میں بھگدڑ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں بھی گذشتہ ماہ ایک مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔