بدھ‬‮ ، 03 دسمبر‬‮ 2025 

شدید دھند کےباعث موٹروے بند کردی گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2022 |

لاہور، الپوری (مانیٹرنگ ڈیسک ، آن لائن)پنجاب میں جنوری کے اختتامی دنوں میں بھی دھندکازورنہ ٹوٹا، شدید دھند کےباعث ملتان سکھر موٹروےبند کردی گئی ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے ملتان سکھر موٹروے کو بند کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم 2 بھی ہیوی ٹریفک کیلئے

بند ہے ۔دوسری جانب شانگلہ لینڈ سلائیڈنگ حادثہ میں ملبے دبے بچے کی تلاش بدستور جاری ۔آپریشن پانچویں روز میں داخل عبدالکلام کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہوگئی جس میں تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک بچہ ملبے تلے دبے لاپتہ ۔مین شاہراہ بدستوربند۔ سرچ آپریشن میںریسکیو،سول ڈیفنس ،مقامی افراد سمیت سیکورٹی فورسز سرگرم عمل ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ،آر پی او کا جائے حادثہ کا دورہ،ڈپٹی کمشنر شانگلہ اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر شانگلہ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ریسکیو حکام کا بچے کی ریکوری تک اپریشن جاری رکھنے کا اعظم۔دن رات جاری ریسکیو اپریشن میں سوات،کوہستان اور ملاکنڈ کی ٹیمیں شانگلہ ریسکیو کے ساتھ اپریشن میں شانہ بہ شانہ۔واقعے پر سیاسی رہنمائوں کا اظہار افسوس ۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کے نواح موتہ خان میں لینڈ سلائیڈنگ کو پانچ روز گزر گئے ،جمعے کے سہ پہر ہونے والے واقعے میں پانچ افراد جان بحق جبکہ چار افراد زخمی اور ایک بچہ لاپتہ جس کو

نکالنے کیلئے اپریشن جاری ہے ۔حادثے میں جان بحق خورشید علی خان ،عبدالکلام اور تین بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں خورشید علی خان کی بیوا،بہو ،بیٹی اور نواسی شامل ہیں ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام اور آر پی او کا موتہ خان جائے حادثہ کا دورہ ،انھیں جاری اپریشن پر ریسکیو آفیسر رفیع اللہ مروت ،ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن کی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔کمشنر ملاکنڈ اور دیگر افسران کا افسوس ناک واقع میں جان بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت ،حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

موضوعات:



کالم



فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن


اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…