شمعون عباسی کا اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ

24  جنوری‬‮  2022

لاہور(این این آئی)ہدایت کار و اداکار شمعون عباسی نے اپنی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ حمیمہ ملک کو کام پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں شمعون عباسی نے قاسم شیخ کے مقبول یوٹیوب شو ’وہ والا شو‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مشہور شخصیات کو

مشورے دینے کے سیگمنٹ میں اپنی سابقہ اہلیہ حمیمہ ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ حمیمہ پرجوش ہیں، بہت زیادہ پرجوش ہیں، میں انہیں مشورہ دوں گا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ ترکی میں بیمار ہوئی تھیں، وہاں اْن کے اپینڈکس کا آپریشن ہوا، میں امید کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں۔واضح رہے کہ اداکارہ حمیمہ ملک نے اداکار شمعون عباسی سے 2010 میں شادی کی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ برقرارنہ رہ سکی اور 2013میں دونوں میں طلاق ہوگئی۔خیال رہے کہ شمعون عباسی ایک انتہائی باصلاحیت فلمی اداکار ہیں، وہ فلموں میں ولن کے کردار ادا کرنے کیلئے مشہور ہیں۔پاکستانی اداکار پی ٹی وی کے اپنے مقبول کرداروں کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، انہوں نے ماڈلنگ بھی کی۔شمعون عباسی ایک بہترین ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں، اداکار نے وار، آپریشن 021 اور پرواز ہے جنون جیسی مقبول فلموں میں کام کیا۔ ان کی آنے والی فلمیں ڈھائی چال اور عشرت میڈ ان چائنا ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…