لیما(نیوزڈیسک)پیرو میں حکومت نے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگادی ¾خلاف ورزی پر ایک سو بیس ڈالر جرمانہ کیا جائے گا۔ پیرو کے دارالحکومت لیما میں تاریخی عمارتوں اور چوراہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کبوتر رہتے ہیں کبوتروں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے حکومت پریشان ہے حکام کے مطابق شہر میں کبوتروں کی بہتات کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں اس لیے کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پابندی لگا دی گئی کبوتروں کو دانہ ڈالنے پر پہلی بار ایک سو بیس ڈالر جرمانہ عائد کیا جائےگا اگر کسی نے دوسری بار بھی اس کی خلاف ورزی کی تو جرمانہ بھی دوگنا ہو گا تاہم سیاحوں اور کبوتر کے شوقین افراد نے حکومتی فیصلے کو غلط قرار دیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں