اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سلیم صافی سے مراد راس کے اخلاقی لباس سے متعلق سوال پر کہا ہے کہ ٹوپی اور اسکارف کی باز گشت سنائی دے رہی کہ جواب میں کہا کہ جب آپ کے پاس کچھ نہ رہ جائے تو پھر اس قسم کی خرافات موضوع
بحث بنتے ہیں ۔ سلیم صافی کا کہنا تھا کہ چین نے مصنوعی سورج ایجاد کر لیا اور ہم نےمصنوعی اسمبلی ، وزیراعظم اور مصنوعی لیڈروں بنا لیے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میںحسن نثار موقف کی تائید کرتا ہوں کہ یہ بٹیر اب ان مصنوعی لونڈوں کے ہاتھ لگ گیا ہے اور انہوں نے اس کی حالت بہت خراب کر دی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی ڈان کے ایک پروگرام نیوز آئی میں سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عموماً حکومتیں ریاستی اداروں کی ڈھال بنتی ہیں مگر یہ حکومت اپنے اقتدار کیلئے اداروں کو بطور ڈھال استعمال کررہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ مجھے گالیاں نہیں پڑیں ، عمران خان نے گالیاں پڑوائی ہیں کیونکہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان بہت سے معاملات میں نواز شریف اور آصف علی زرداری سے زیادہ شاطر ہیں ، وہ بہت اچھے طریقے سے دکھاوا کرتے ہیں ، نواز شریف اور آصف زرداری بے وقوف سیاستدان تھے جنہوں نے کرپشن کرکے اپنے اکائونٹس میں پیسے ڈال دیے۔