جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں اور برفباری، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج بدھ کے روز شمالی/شمال مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش /برفباری کا امکان ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شد ید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق

جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع، گلگت بلتستان، کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں مزید ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں شدید دھند کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تا ہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش اوربرف باری ہوئی۔بارش (ملی میٹر)بلوچستان: کوئٹہ (سمنگلی)10،خضدار،قلات،ژوب03،نوکنڈی02،دلبندین01، خیبرپختونخوا: پاراچنار04، کالام، مالم جبہ02،دیر(بالائی02،زیریں01)، دروش،پٹن،بنوں،تخت بائی01، گلگت بلتستان: بگروٹ 01،پنجاب:اسلام آبادمیں 01ملی میٹر بارش ر یکارڈ کی گئی ۔ برفباری (انچ): مالم جبہ اور کالام میں 01 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 11،سکردو منفی 08،گوپس منفی07،ہنزہ،بگروٹ منفی05،استور، مالم جبہ منفی 04،پاراچنار، کالام منفی 03، پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…