ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارت،کالج میں حجاب پہننے والی مسلم طالبات کو کلاس سے نکال دیا گیا

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں لڑکیوں کے ایک سرکاری کالج میں 6 مسلم طالبات کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس سے باہر نکال دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک سرکاری کالج میں طالبات کے ایک گروپ کو ٹیچر نے اس لیے کلاس میں بیٹھنے سے روک دیا کیونکہ انہوں نے حجاب پہنے ہوئے تھے۔عرب میڈیا سے بات کرتے ہوئے طالبات کے متاثرہ گروپ کی

ایک طالبہ الماس نے بتایا کہ دسمبر کی ایک صبح ٹیچر نے مجھے اور میری دوستوں کو حجاب پہننے کی وجہ سے کلاس میں نہیں بیٹھنے دیا اور تب سے ہم کلاس سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔الماس کے مطابق کالج انتظامیہ نے ہم پر قواعد ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حجاب کالج کے یونیفارم کا حصہ نہیں،اس لیے جو یہ پہنے گا وہ کلاس میں نہیں بیٹھ سکتا۔طالبات نے بتایا کہ حجاب ان کے ایمان کا حصہ ہے اور اس پر عمل کرنا قانون کے تحت ان کا حق ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبات کو 31 دسمبر سے اپنی کلاسز سے غیر حاضر قرار دیا گیا ہے حالانکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ ہر روز کالج جا رہی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان طالبات کی تصویر وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے ان طالبات سے زبردستی ایک خط لکھنے کو کہا جس میں وہ مانے کہ وہ اپنی مرضی سے کلاسز میں نہیں آرہیں۔ایک اور طالبہ مسکان نے بتایا کہ ہم نے خط لکھنے سے انکار کرنے کی کوشش کی لیکن پرنسپل اور اساتذہ نے ہمیں دھمکی دی کہ وہ ہمارا کریئر تباہ کر دیں گے،تاہم اب پوری دنیا نے انہیں کلاس سے باہر مجبور بیٹھے دیکھا، جس کے بعد انتظامیہ کے سارے ہتھکنڈے دھرے کے دھرے رہ گئے۔انہوں نے بتایا کہ سارا دن کلاس سے باہر رہنا کوئی اچھی چیز نہیں، ہمارے اساتذہ اور دوست ہمیں طعنے دیتے ہیں اور پوچھتے ہیں کہ ہمیں حجاب اتارنے میں کیا مسئلہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک مقامی وکلا تنظیم نے حکومت کو خط لکھ کر کالج انتظامیہ اور اساتذہ کے خلاف طلبہ کو ہراساں کرنے کے لیے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…