ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن کا الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے ہیک اور جام ہونے کا خدشہ

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ میشن کے ہیک اور جام ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی لیے بعض ممالک نے اس پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں الیکشن کمیشن سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ کمیٹی میں سب سے زیادہ جینڈر گیپ پنجاب میں ہونے کا انکشاف ہوا۔

الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دی کہ چاروں صوبوں میں ڈور ٹو ڈور رجسٹریشن کی گئی۔ رکن کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پڑھے لکھے پنجاب میں جینڈر گیپ سب سے زیادہ ہے۔بلوچستان کے ارکان سینیٹ نے ووٹ رجسٹریشن سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے، نادرا حکام کو طلب کیا جائے۔تاج حیدر نے کہا کہ ہمیں بار بار کہا گیا کہ نادرا کو نہ بلائیں، ایک ایک منٹ پر نادرا سے متعلق سوال پیدا ہو رہا ہے لیکن جو ہمیں نوٹی فکیشن دیا گیا اس میں کہا گیا ہے کہ نادرا کو نہ بلائیں، میں چیئرمین سینیٹ سے اس معاملے پر بات کروں گا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای وی ایم مشین کے ہیک ہونے اور جام ہونے کا رسک ہے، اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو ان تمام نقائص اور رسک کا جائزہ لے رہی ہیں، بعض ممالک نے ای وی ایم پر پابندی عائد کر رکھی ہے اسی لیے ای وی ایم کے استعمال کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے۔رکن کمیٹی کامران مرتضی نے سوال کیا کہ ای وی ایم مشینوں پر اتنا خرچہ آتا ہے آپ نے پہلے حکومت کو کیوں نہیں بتایا؟ جواب میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومت ہم سے پوچھتی تو ضرور بتاتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…