جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

داتا دربار سے تین ماہ کی بچی اغوا

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)داتا دربار سے تین ماہ کی بچی کو اغواء کر لیا گیا ، اہل خانہ بچی کوچھوٹے بھائی کو پکڑا کر سلام کرنے گئے کہ نا معلوم خاتون بھائی سے بچی کولے کر فرار ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ ایک فیملی داتار دربار سلام کرنے آئی ، اہل خانہ تین ماہ کی بچی کو چھوٹے بھائی احتشام کو پکڑاکر خود سلام کرنے اندر چلے گئے

، اسی دوران ایک نقاب پوش خاتون نے بچے کو ورغلا کر بچی اس سے لے کر اور فرار ہو گئی ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے بچی کی بازیابی کے لئے کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کی بچی کو لے کر جانے کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آگئی ،خاتون کو دس سالہ احتشام کو ورغلا کر بچی لے جاتے دیکھا گیا ،نامعلوم خاتون نے چہرے پر نقاب پہن رکھا تھا ، پولیس فوٹیج کی مدد سے خاتون کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔داتا دربار پولیس نے بچی کے ماموں کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان نے ایس پی سٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچی کو فوری تلاش کرنے کا حکم دیدیا ۔ پولیس نے بچی کو تلاش کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔آئی جی پنجاب رائو سردار علی خان نے بھی داتا دربار سے 3 ماہ کی بچی کے اغوا ء کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کی شناخت کرنے اور جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کے جلد والدین کے حوالے کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…