ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

این سی او سی کا اجلاس، تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن بند کرنے کےحوالے سے بھی تجویز ۔۔اسلام آباد کے اسکولز سے متعلق بھی اہم تجویز دے دی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن ) این سی او سی کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر این سی او سی کا دوسرا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران تعلیمی سرگرمیاں ہفتے میں 3 روزکرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اسلام آباد میں 7 روز کے لیے اسکولز کو آن لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے

تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔گذشتہ روز بھی این سی او سی کا اجلاس ہوا تھا۔ این سی او سی نے ملک بھر میں 10 فیصد یا اس سے زیادہ کورونا کیسز والے علاقوں کیلئے نئے ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبوں کی مشاورت سے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے گی، اسمارٹ لاک ڈائون یا ایک دن چھوڑ کر اسکول کھولنے جیسے فیصلے صوبوں کی مشاورت سے ہونگے۔نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر اور نیشنل کوارڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت اور صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔این سی او سی اجلاس میں کورونا صورتحال اور اومی کرون کی موجودہ لہر کے دوران تعلیمی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اومی کرون کا پھیلائو روکنے کیلئے تجویزکردہ نئے ایس اوپیز پر مشاورت کی گئی، عمل درآمد آئندہ 48 گھنٹوں میں تمام شراکت داروں کی حتمی مشاورت کے بعد ہوگا۔اجلاس میں کہا گیا کہ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کورونا پازیٹو کیسز کے تحت کیا جائے گا جس کے لیے تعلیمی اداروں میں بڑے پیمانے پر کورونا کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔این سی او سی اجلاس میں اومی کرون کے عالمی اور علاقائی پھیلائو پر بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…