منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر مہنگائی میں اضافے کی وجہ بتا دی

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو ا ہے، مہنگائی پر قابو پانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ایک دن کا پشاور کا دورہ کیا جس میں ان سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزرا، گورنر و وزیرِ اعلی اور صوبائی کابینہ کے اراکین اور پی ٹی آئی کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی۔اس ملاقات میں حکومت کے صوبے میں عوامی فلاح کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشیدا قبال چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیٹرولیم اورخوردنی تیل سمیت متعدد اشیاء درآمد کرتا ہے اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان کے اثرات یہاں بھی مرتب ہو ئے،تحریک انصاف کو جب ملک کی باگ ڈورملی تو اس وقت یہ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے نیک نیتی اوربھرپور عزم سے ملک کو مشکل حالات سے باہر نکالا،جیسے جیسے معیشت مضبوط ہو گی اس کے مثبت اثرات عوام کی زندگیوں میں بھی نمایاں ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما عبد الکریم کلواڑ کے ہمراہ حلقہ این اے 133کی یونین کونسل237سے پارٹی کے سر گرم رہنماخالد جوئیہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جمشید اقبال چیمہ نے سابقہ حکمران ملک کو اس نہج پر پہنچاکر گئے جہاں عالمی مالیاتی ادارے سے رجوع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،سابقہ دور میں معیشت کو دیمک زدہ کر نے کے باوجود اس کی ترقی کے بے بنیاد دعوے کئے گئے جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاس یہ راستہ بھی موجود تھاکہ وہ ملک کے بیگاڑکو درست کرنے کی بجائے ڈنگ ٹپاؤ کے ذریعے پانچ سال پورے کر سکتے تھے لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہم نے اپنی سیاست کیلئے ملک کی جڑوں کو مزید کھوکھلا نہیں کرنا اورڈھانچہ جاتی اصلاحات کے مشکل مرحلے کا آغازکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جو اقدامات شروع کئے ہیں جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اورمکمل نتائج حاصل ہونے پر عوام تحریک انصاف کی حکومت کو دعائیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…