بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ ہوگیا

datetime 17  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تربیلا ڈیم متاثرین کا 60 سال بعد فیصلہ ہوگیا ،سپریم کورٹ نے متاثرین کے کلیمز کے خلاف واپڈا کی اپیل واپس لینے پر خارج کردی۔پیر کو جسٹس عمرعطا بندیال نے سپریم کورٹ میں تربیلا ڈیم متاثرین کے کیس

کی سماعت کی ، عدالت نے متاثرین کو معاوضہ، متبادل زمین کی ادائیگی سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت نے کہاکہ پالیسی کے مطابق تربیلاڈیم متاثرین کو متبادل زمین نہیں ملی، جسٹس عمرعطابندیال نے استفسار کیا کہ 206 متاثرین کو دینے کیلئے کتنی زمین درکار ہے؟ وکیل واپڈا نے بتایا کہ متاثرین کو دینے کے لیے 5000 ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیئے کہ واپڈا راستہ نکالے اور متاثرین کی تلافی کرے، بھاشا ڈیم متاثرین کیساتھ بھی واپڈا نے معاملات طے کیے، 12 ایکڑ اراضی کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار معاوضہ نہ ہونے کے برابر ہے۔وکیل واپڈا نے کہاکہ متاثرین کے معاملات کا ہائیکورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں جائزہ لے لیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…