اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی انوکھی منطق جو چاہیں سمجھ لیں نام مردم شماری رکھ لیں چاہے کچھ اور لیکن اب گائے بھینسوں کو بھی لگیں گے نمبر۔ رجسٹریشن پلیٹیں بھی لگ گئیں جو نہ تو مٹ سکیں گی اور نہ ہی اتاری جا سکیں گی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت ویسے تو جو کرتی ہے کمال ہی کرتی ہے۔ گائے بھینسوں کی چوری کے واقعات روکنے کیلئے انہیں بھی نمبر پلیٹیں لگوا دیں ۔ ماضی میں سابق صدر آصف زرداری نے جانوروں کی رجسٹریشن کے حوالے سے منصوبہ بنایا لیکن اسے عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا اور اب پنجاب حکومت نے یہ کر دکھایا ہے ۔گائے بھینسوں کو لگ گئیں نمبر پلیٹیں اور وہ بھی ان کی کانوں پر ہر گائے اور بھینس کا ہو گا الگ نمبر جو اس کی پہنچان ہو گا۔ محکمہ لائیو سٹاک نے کام شروع کیا اور درجنوں جانوروں کو انکے ٹیگ لگا دئیے ۔ گوالے خوش ہیں کہ اب ان کے جانور چور نہیں لے جا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سے جانور وں کی تعداد جاننے میں بھی بہت مدد ملے گی پہلے یہ کام صرف بڑے بڑے فارموں تک محدود تھا اب اسے نچلی سطح پر لا رہے ہیں۔ گائے بھینسوں کی رجسٹریشن کے عمل کا دائرہ دیگر جانوروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔