اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں کورونا شرح 8 فیصد ہو گئی ،کل اموات 29 ہزار سے تجاوز

datetime 15  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 42 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم یہاں کورونا کیسز کی شرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بڑھ کر 8 فیصد سے زائد ہو گئی،24گھنٹوں میں مزید 4286کیسز رپورٹ ہوئے ،مزید چار مریض چل بسے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار

کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 286 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 4 مریض اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 598 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 16 فیصد پر آ گئی۔پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 3 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کْل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 120 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 112 زیرِ علاج مریضوں میں سے 709 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 63 ہزار 5 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 52 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کْل 2 کروڑ 40 لاکھ 85 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 53

ہزار 282 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 16 کروڑ 68 لاکھ 37 ہزار 89 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 66 لاکھ 49 ہزار 649 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 97 ہزار 153 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کْل

اموات 7 ہزار 693 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 51 ہزار 408 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 87 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 100 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کْل اموات 5 ہزار 953 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت

اسلام آباد میں 1 لاکھ 10 ہزار 597 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 968 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 739 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کْل 749 مریض وفات پا چکے ہیں،کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 684 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 367 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 439 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…