پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

10سال سے بھی کم عرصے میں دنیا کے تمام 198ممالک گھومنے والا شخص

datetime 9  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(زاہد منیر)قدرت کے عطا کیے گئے حسین مناظر انسان کیلئے ہمیشہ ہی کشش کا باعث رہے ہیں ، دنیا کے اندر خوبصورت مقامات گھومنے کا شوق ہرانسان کے اندر موجو د ہوتا ہے ، کچھ لوگ سیاحت کو اپنی عادت بنا کر گھومنے نکل پڑتے ہیں ، ان میں سے چند لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سیاح کے طور پر منفرد ریکارڈ بھی بنائے ہیں ،ناروے کے37سالہ گنر گرافرز بھی ایک ایسے سیاح ہیں جنہوں نے 10سال سے کم عرصے کے اندر دنیا بھر کے ہر ایک ملک کی سیر کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ، گنر گرافر ناول اور کالم رائٹر ہیں اور ایک میڈیا آرگنائزیشن کے ساتھ وابستہ ہیں ،2008تک انہوں نے 85ممالک کا دور کرنے کے بعد فیصلہ کیا کہ وہ اب دنیا کے ہر ایک ملک کا دورہ کرکے رہیں گے ،بالآخر 8مئی 2013کو انہوں نے تمام ممالک کا دورہ کرکے 37سال کی عمر میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا ، اس پر انہیں دنیا کے تمام ممالک کا دورہ کرنے والے نوجوان کا خطاب ملا ، گنر گرافز نے اپنے ان دوروں کی یاداشت پر 198:How i run out of countriesنامی کتاب بھی لکھی ہے اور اس حوالے سے ایک ویب سائٹ بھی تشکیل دی ہے ، اپنے ان سیاحتی دوروں کے دوران گنر نے نارویجن براڈ کاسٹنگ کے ساتھ اپنی جاب بھی جاری رکھی اور اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہے ،گنز کے مطابق دنیا بھر میں گھومنا ان کا شوق رہا ہے اپنی جاب کے ساتھ منسلک رہ کر بھی انہوں نے پوری طرح سے لطف اٹھایا ہے ، گنر گرافرز اس کے علاوہ بھی کچھ منفرد ریکارڈ کے حامل ہیں ، 18جون 2012کو انہوںنے ایڈورڈ بٹر ورتھ کے ساتھ ایک ہی دن میں برطانیہ سے 5ممالک کا دور ہ کرکے گینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کروایا تھا، ایسا ہی ایک اور ریکارڈ انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ستمبر 2014میں 24گھنٹوں کے دور ان 19ممالک کا دورہ کرکے قائم کیا ، گنر گرافرز کو مختلف ممالک میں دلچسپ اور مشکل حالات کا بھی سامنا کرنا پڑا ، انٹارکٹیکا کے دورہ کے دوران وہ اور ان کے گائیڈ کسی برفانی جگہ پر پھنس کر رہ گئے تھے ، جہاں موبائل پر مدد طلب کرنے پروہاں قریب موجود لوگوں نے انہیں مشکل سے نکالا، ان کا کہنا ہے کہ انٹارکٹیکا میں ہر شخص ایک دوسرے کی مدد کیلئے ہر دم تیار رہتا ہے ، دنیا کے بارے میں معلومات اور سیاحت کے شوقین افراد کیلئے ان کی لکھی گئی کتاب سود مند ثابت ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…