جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی آئی اے میں افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابر ہوگئی

datetime 10  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے سے 4837 ملازمین کی فراغت کے بعد اب افرادی قوت کی شرح بین الاقوامی تناسب کے برابر ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ضرورت سے زائد سیاسی بھرتیوں کیلئے پہچانے جانے والی پی آئی اے کی افرادی قوت میں واضح کمی کی گئی ہے، سال 2017 میں پی آئی اے کی فی طیارہ ملازمین کی تعداد 550 تھی جو کم ہو

کر صرف 260 رہ گئی ہے۔ترجمان کے مطابق دنیا کی بہترین ایئرلائنز افرادی قوت کی شرح کو 200 سے 250 کے درمیان رکھتی ہیں،سال 2022 میں مزید طیاروں کی آمد سے شرع 220 پر آجائیگی، ملازمین کی تعداد میں کمی رضاکارانہ علیحدگی اسکیم، جعلی ڈگری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کی برطرفی سے ہوئی۔ترجمان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق قومی ایئرلائن سے حالیہ عرصے میں 1900 ملازمین نے رضاکارانہ علیحدگی اسکیم سے استعفیٰ حاصل کیا ،ایک ہزار کے قریب فرض ملازمین موجودہ انتظامیہ برطرف کئے گئے، 837 ملازمین جعلی ڈگریوں کی وجہ سے برطرف ہوئے اور 1100 ملازمین کے خلاف نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں اور کرپشن کی وجہ کاروائی کی گئی۔سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق ملازمین کی تعداد کم کرنے سے سالانہ 8 ارب روپے کی بچت بھی ہوگی، پی آئی اے کا اصلاحاتی عمل جاری رہے گا۔سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی عمل کا کلیدی عنصر نظم و ضبط کا قیام ہے۔ مزید طیارے بیڑے میں شامل کررہے ہیں جس سے پی آئی اے کی سروس کا معیار بہتر ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…