کراچی(نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں آصف زرداری اور عمران خان کے خلاف قرارداد پیش کیے جانے سے سیاسی افق پر غیریقینی صورتحال کے علاوہ ہفتے کے اختتامی سیشن کی وجہ سے پرافٹ ٹیکنگ کے بڑھتے ہوئے رحجان کے باعث کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو تیزی کا تسلسل قائم نہ رہ سکا۔100 انڈیکس میں اگرچہ کمی ہوئی لیکن آل شیئر اور کے ایم آئی انڈیکس میں اضافے کے نتیجے میں نہ صرف 59.12 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں بلکہ حصص کی مالیت میں بھی مزید16 ارب21 کروڑ 65 لاکھ 92 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ داخلی سیاسی،اقتصادی اور امن وامان کی صورتحال کے حوالے حساس مارکیٹ بن گئی ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے سرمایہ کارمارکیٹ میں اپنی کاروباری ترجیحات کا تعین کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں نئی قرارداد پیش کیے جانے کا مارکیٹ نے اثر لیا اور کاروباری صورتحال ملے جلے رحجان سے دوچار رہی حالانکہ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر100 انڈیکس میں99.67 پوائنٹس اور 30 انڈیکس میں 43.66 پوائنٹس کا بھی اضافہ ہواجو بعد ازاں برقرار نہ رہ سکا، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، مقامی کمپنیوں، میوچل فنڈزاور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر 25 لاکھ73 ہزار 818 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری کی گئی جبکہ بینکوں ومالیاتی اداروں کی جانب سے12 لاکھ 11 ہزار 835 ڈالر، انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے11 لاکھ46 ہزار192 ڈالر اور این بی ایف سیز کی جانب سے4 ہزار80 ڈالر مالیت کے سرمائے کا انخلا کیا گیا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 6.25 پوائنٹس کی کمی سے 36222.63 پوائنٹس اور کے ایس ای30 انڈیکس 43.66 پوائنٹس کی کمی سے 22431.76 ہوگیا جبکہ اس کے برعکس کے ایم آئی30 انڈیکس90.41 پوائنٹس کے اضافے سے 60151.79 اور ا?ل شیئر انڈیکس 57.81 پوائنٹس کے اضافے سے25235.97 ہوگیا۔کاروباری حجم جمعرات کی نسبت13.81 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 29 کروڑ11 لاکھ46 ہزار370 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 389 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں230 کے بھاو¿ میں اضافہ 139 کے داموں میں کمی اور20 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں ہینوپاک موٹرز کے بھاو¿ 57.12 روپے بڑھ کر1199.53 روپے اور فروز سنز لیب کے بھاو¿39.96 روپے بڑھ کر839.27 روپے ہو گئے جبکہ رفحان میظ کے بھاو¿174.99 روپے کم ہو کر 9500.01 روپے اور ا?رکروما پاک کے بھاو¿16.70 روپے کم ہوکر450.54 روپے ہوگئے۔
پرافٹ ٹیکنگ‘اسٹاک مارکیٹ ملے جلے رجحان سے دوچار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا 58 سالہ امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے 34 سالہ عا...
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
اسلام آباد کی یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی اور فوجی افسر کی فائرنگ کا واقعہ، عسکری ادارے نے ملوث فوج...
-
اتنا غصہ آتا ہے تو ایسا بندہ سروس میں اتنا وقت کیسے نکال گیا؟ رائے ثاقب کھرل کا سوال



















































