جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدودمیں منشیات فروشی کا کاروبار عروج پرکئی زندگیاں تباہ، پولیس خاموش تماشائی

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( رپوٹ)راولپنڈی تھانہ صادق آباد کی حدودمیں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی، کئی زندگیاں تباہ، پولیس خاموش تماشائی۔تفصیلات کے مطابق شمس آبادکے علاقے ڈھوک کالا خان میں منشیات فروشی عروج پر پہنچ گئی ہے،سرعام گلیوں، چوراہوں میں چرس اور آئس کی فروخت ہو رہی ہے

مقامی لوگوں نے متعدد بار متعلقہ تھانہ صادق آبادمیں شکایات کی ہیں لیکن کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ منشیات فروشی کی وجہ سے آئے دن گلیوں،محلوں میں لڑائی جھگڑتے ہوتے ہیں۔متعدد بار فائرنگ کے واقعات بھی ہو چکے ہیں،جو لوگ منشیات فروخت کرتے ہیں وہ خود بھی نشہ کر کے گلیوں، محلوں میں دندناتے پھرتے ہیں اورعام عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے،ڈھوک کالا خان کے علاقے میں بڑے پیمانے پر منشیات فروشی کی جاتی ہے۔ منشیا ت کی عام دستیابی کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچے بھی نشے جیسی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ نے ایس ایس پی راولپنڈی،ڈی آئی جی اورآئی جی پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ان منشیات فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں کو نشے جیسی لعنت سے بچایا جا سکے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…