منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ پنجاب کدھر ہو؟ شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتا تو مری میں کھڑا ریسکیو کر رہا ہوتا، سعد رفیق

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے مری کے سانحہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کدھر ہو؟، اگر شہباز شریف وزیر اعلیٰ ہوتا تو مری میں کھڑا ریسکیو کر رہا ہوتا ،بے حس وفاقی وزراء کی لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ندامت ،شرمندگی یا افسوس کی بجائے

مسکراہتے ہوئے چہروں سے سانحہ مری پر ذمہ داری قبول کرنے یا تدبیر کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو ریسکیو کا کام کرنے کا مشورہ ،شہباز شریف کو پھر جیل بھیجنے کے دعوے اورالیکشن سے پہلے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے دعوے بے شرمی کی انتہا ہے ۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بے حسی کی انتہا ہے کہ مری میں قیامت برپا ہو چکی تھی اور وزیر اعلیٰ اور وفاقی وزراء لاہو رمیں گھنٹوں تک تنظیم سازی اجلاس میں مصروف رہے اور پھر مسکراہتے چہروں سے پریس کانفرنس اور اپوزیشن پر طنز کے تیر چلاتے رہے ،نااہل حکمرانوں میں شرم ہے نہ غیرت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات کے عوامی نمائندے ان کا تعلق خواہ کسی بھی جماعت سے ہے اپنے مقامی ساتھیوں سمیت آگے بڑھیں او راپنا کردار ادا کریں ، انسانی جانوں کا ضیاع بچانے کے لئے ہر متعلقہ فرد اپنا حصہ ڈالے، مری اور گلیات کے مقامی لوگ ،گھروںاور فارم ہائوسز کے مالک متاثرین کی مدد کے لئے اپنے وسائل بروئے کار لائیں اوراپنے متاثرہ بہن بھائیوں کو سردی اور بھوک سے بچانے کے لئے آگے بڑھیں ۔انہو ںنے کہا کہ حکومت فی الفور مری چھائونی اور گلیات میں تعینات فوجی دستوں کو امدادی کاروائیوں میں شریک کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…