جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی سے بین الصوبائی کار اسنیچنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا لگژری گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں کرائے پر چلنے کاانکشاف

datetime 8  جنوری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل(اے وی ایل سی)نے کراچی سے بین الصوبائی کار اسنیچنگ کے بڑے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی سے چھینی گئی کروڑوں مالیت کی لگژری گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل میں کرائے پر چلنے کاانکشاف ہوا ہے، بین الصوبائی کار لفٹر گروہ نے گاڑیاں او جی ڈی سی ایل اور

پی پی ایل کو کرائے پر دیں اور ان کمپنیوں سے فی گاڑی1لاکھ20ہزارتا1لاکھ90ہزار کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔بین الصوبائی کار اسنیچنگ کا بھانڈا شارع نور جہاں سے دہشتگردی میں ملوث منظور عرف بافو عرف شوکت نے پھوڑا، جس نے دوران تفتیش اہم راز اگلے، مبینہ دہشت گرد نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی سے مہنگی ترین گاڑیاں چھین کر انہیں ڈیرہ بگٹی پہنچایا جاتا ہے، یہاں گاڑی کا رنگ،کاغذ اور انجن چیسز نمبر تبدیل کردیاجاتاہے۔مبینہ دہشت گرد نے سنسنی خیز انکشاف کیا کہ ڈیرہ بگٹی میں ان قیمتوں گاڑیوں کے خریدار موجود ہیں، دھندے میں سیاسی جماعت کے رہنمائوں سے لیکر با اثرا فراد تک ملوث ہیں، کار لفٹر گروہ بلوچستان میں مخصوص خریدار کو گاڑیاں فروخت کرتے ہیں، کار اسنیچراور خریداروں میں گٹھ جوڑ ہے اور خریدار بذریعہ کنٹریکٹ چھینی ہوئی گاڑی مذکورہ کمپنیوں کو کرائے پر دیتا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشتگردی و دیگر کیسز میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کے انکشاف

پر تحقیقات کی گئیں، ایس ایس پی بشیربروہی نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کیلیے آئی جی سندھ کوخط لکھا۔رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ مشتاق مہر نے محکمہ داخلہ کے ذریعے چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھا، چیف کمشنر کی جانب سے سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ اسلام آباد کو خط لکھا گیا جس پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کو خط لکھ کرجواب طلب کیا اور متعلقہ کمپنیوں سے5سال میں کرائے پر حاصل گاڑیوں کی تفصیل طلب کرلی گئیں ہیں۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…