جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

سات روز قبل وفات پانے والے’’ المعروف بابا سائیں‘‘ کی قبر سے میت غائب ہو گئی ، گائوں میں ہلچل مچ گئی

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

مکوآنہ (این این آئی )تھانہ صدر کی حدود میں سات روز قبل وفات پانے والے بابا سائیںکی قبر سے میت غائب ہونے پر گاوں میں تھرتھلی مچ گئی- واقعہ چک نمبر 95 گ ب میں پیش آیا-پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے-ذرائع کے مطابق تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 95 گ ب کا

رہائشی محمد حسین ولد امام المعروف بابا سائیں 7 روز قبل وفات پا گیا تھا جس ک اپنے ہی رقبہ میں دفن کیا گیا تھا گذشتہ روز پولیس کو 15 پر کال موصول ہوئی کہ 7 روز قبل دفن ہونے والے بابا سائیں کی قبر کھود کر نامعلوم افراد میت نکال لی ہے قبر سے میت غائب ہونے پر پورے گاؤں میں تھرتھلی مچ گئی اطلاع پر انچارج چوکی نبیل گھمن پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے تمام شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق وفات پانے والے محمد حسین المعروف بابا سائیں کی اولاد نہیں ہے اور مرحوم کا ایک کیلہ اراضی کا مبینہ طور پر تنازعہ چل رہا تھا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرحوم کی متنازع اراضی اسکے بھتیجے اور بھانجے کاشت کر رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی-



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…