ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

صحت کارڈ کی مدد سے لاہور میں پہلی ہارٹ سرجری ، مگر یہ کس مہنگے ترین ہسپتال میں ہوئی ؟جانئے

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن ) وفاقی حکومت نے شہریوں کو ہسپتال میں صحت کارڈ ملنے کے بعد مفت سہولیات کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ صحت کارڈ ملنے کے بعد پہلے شہری کی ہارٹ سرجری ہوئی کی گئی ، یہ سرجری لاہور کے مہنگے ترین ہسپتال ڈاکٹرز ہسپتال میں کی گئی۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’’الحمدللہ آج ڈاکٹرز ہسپتال لاہور میں صحت کارڈ کی بنیاد پر پہلی

’’ہارٹ بائی پاس سرجری ‘‘ممکن ہو پائی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صحت کارڈ ایک غریب آدمی کے لئیے زندگی بچانے اور تبدیل کرنے والا قدم ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ دنیامیں یوریاکی بوری 11ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے،پاکستان میں یوریاکی بوری 1800روپے میں فروخت ہورہی ہے،کسانوں کو 400ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وفاقی وزیر حماد اظہر اورفرٹیلائزرملز مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ خسرو بختیار نے کہا کہ یوریا سمگلنگ کی روک تھام پر خصوصی نظررکھے ہوئے ہیں،فصلوں کی زیادہ کاشت کی وجہ سے یوریاکی طلب میں اضافہ ہوا،یوریاکی روزانہ کی پیداوار 3.5لاکھ بوری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 10جنوری سے 4لاکھ 40ہزار بوری کی پیداوار ہوگی، کورونا کے باعث عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی بحران کے باوجود کسانوں کو سستی کھا د فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ سندھ سے یوریا کی مانیٹرنگ کی رپورٹ نہیں مل رہی ہیں،یوریاکے پلانٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جارہی ہے،یوریاکی پیداوارتاریخ کی بلندترین سطح پر ہے،25ہزار ٹن یومیہ یوریاپاکستان میں بن رہی ہے،فروری میں لاکھوں ٹن اضافی یوریا پیداہوگی،گیس کی سبسڈی کی وجہ سے کسانوں کو سستی یوریا مل رہی ہے۔فرٹیلائزرملزکے مالک فواد نے کہا ہے کہ ریکارڈ پیداوار پر کسانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ریکارڈ پیداوار سے کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے ،تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں فرٹیلائزر پلانٹس کوبلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے،سعد رحمان نے کہا کہ میں یوریا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،ڈیلر طے شدہ ریٹ پر یوریا کی فروخت یقینی بنائیں،ٹرکوں کے ساتھ یوریا کی بوریوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، عمران نے کہا ہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے زرعی شعبہ ترقی کر رہا ہے، حکومتی اقدامات سے کسان خوشحال ہو رہا ہے،فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…