جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سلیم ملک نے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی کے لیے لاکھوں ڈالرز فکسنگ کی پیش کش کی تھی، شین وارن کا انکشاف

datetime 7  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 25 برس قبل سلیم ملک نے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی کے لیے لاکھوں ڈالرز فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شین وارن نے اپنی نئی دستاویزی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستان کے خلاف خراب بولنگ کرانے

کے عوض 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز تک کی پیش کش پاکستانی کھلاڑی نے ہی کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کے لیے مضبوط پوزیشن میں تھے۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ سلیم ملک کی کپتانی کے دور میں جب وہ کراچی کے ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے تو انہیں موبائل پر کال موصول ہوئی اور کمرے میں آنے کا کہا گیا۔ شین وارن کے مطابق انہوں نے کمرے کے باہر پہنچ کر جب دروازہ بجایا تو سلیم ملک نے اندر آنے کا کہا، جس کے بعد وہ کمرے میں بیٹھ گئے اور پھر میچ کے بارے میں گفتگو شروع کی۔وارن کا کہنا تھا کہ سلیم ملک نے یہ بولا تھا کہ اگر ہم کو شکست ہوئی تو ہمارے گھروں کو خاندان سمیت جلا دیا جائے گا۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ اس کے بعد سلیم ملک نے مجھے اگلے یعنی پانچویں روز ناقص بولنگ کروانے اور وکٹ نہ لینے کے عوض دو لاکھ ڈالرز کی رقم پیش کی مگر میں نے صاف انکار کردیا۔شین وارن کے مطابق انہوں نے رقم دیکھنے کے بعد سلیم ملک پر غصہ کیا اور کہا کہ ہم کل آپ کو شکست دے کر رہیں گے۔واضح رہے کہ 1994 میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا، آخری روز آسٹریلیا کو فتح حاصل کرنے کے لیے 7 وکٹوں جبکہ پاکستان کو 160 رنز کی ضرورت تھی۔پاکستان نے چوتھی اننگز میں یہ ہدف 10ویں وکٹ کی شراکت میں حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، اْس وقت وکٹ پر انضمام الحق اور مشاق احمد موجود تھے۔ اس ٹیسٹ میچ میں شین وارن نے 63.1 اوورز میں 150 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔آسٹریلوی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ امپائر نے متعدد بار ایل بی ڈبلیو ہونے کے باوجود انضمام کو آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…