جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا

datetime 7  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت علی محمد خان نے روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ کا ذمہ دار مسلم لیگ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کو ٹھہرادیا ۔ وقفہ سوالات کے دور ان روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پر علی محمد خان نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو سلام جنھوں نے کارنامہ انجام دیئے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ بے نظیر جب وزیر اعظم بنیں اور جب نواز شریف وزیر اعظم بنے ان ادوار میں 100 فیصد روپیہ کی قدر گری۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت میں 45 فیصد قدر گری اسکی وجوہات بھی یہ لوگ ہیں، ان لوگوں نے اتنا ادھار لیا تو ہم جب اقتدار میں آئے تو سارا بوجھ ہم پر آیا۔ علی محمد خان نے کہاکہ 2018 میں جب نئے الیکشن ہوئے تو فارن رزیرو 9 ارب ڈالر تھا، اس وقت فارن ریزرو 20 ارب ڈالر کو چھو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اسٹیٹ بینک سے روپیہ لیکر مارکیٹ میں نہیں ڈالنے، جیسے جیسے معیشت بہتر ہورہی ہے روپیہ کی قدر بھی بہتر ہوجائے گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تباہی کس نے کی کیوں نہ بتائوں؟ پاکستان کا قرضہ اس وقت 41 عشاریہ 5 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ہم نے ایک ہزار ارب روپیہ اسٹیٹ بینک سے بفر کیش تیار کیا ہے، 16 عشاریہ 5 ارب ڈالر کا گزشتہ قرضہ میں اب تک اضافہ ہوا ہے، اسحاق ڈار نے 4 سال مصنوعی معیشت چلائی۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…